اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت گرانے والے زمانے گئے ٹی او آرز پر مشترکہ میٹنگ کی کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن نے اپنے ٹی او آرز بنا رکھے ہیں ٹی او آرز پر مشترکہ میٹنگ کی کوششیں کی ہیں ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہو سکتا۔ اسمبلی میں بیٹھ کر اس پر بات چیت کرنی چاہیئے۔ ایاز صادق نے کہا حکومتیں گرانے والے زمانے گئے اب وہ زمانے نہیں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت پسند جماعت ہے اور پارلیمنٹ پر یقین رکھتی ہے امید ہے پی ٹی آئی اسمبلی میں بیٹھ کر بات چیت کرے گی۔