اسلام آباد/مری (آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت مری میں سات گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں آئندہ 22ماہ کے لئے حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم اگلے ماہ سے ملک بھر میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کے دورے کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مری میں سات گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں آئندہ 22ماہ کے لئے حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم اگلے ماہ سے ملک بھر میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کے دورے کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور حکومت نے آئندہ 22 ماہ کے لیے پلان بھی تشکیل دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے 22 ماہ کے ایجنڈے میں وزیراعظم نوازشریف ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر ایسے منصوبوں کو بھی چیک کریں گے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم موٹرویز، نئے اسپتال اور صحت کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔