اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر خان نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کو آزاد کشمیر اسمبلی کے لئے سپیکر اور فاروق احمد طاہر کو ڈپٹی سپیکرکے عہدے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کر دیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب (کل )ہو گا۔