اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی بڑی کامیابی۔ وزیر اعظم کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر کئے گئے ریفرنسز کی تاریخ سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کی سماعت کی ابتداء سے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے 3 اگست کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ واضھ رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن میں دائر کئے ہوئے ہیں۔