بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اویس شاہ کی بازیابی ، آرمی چیف نے فون کر کے کیا کہا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رات تین بجے فون پر اویس شاہ کی بازیابی کی اطلاع دی‘ اویس شاہ کی بازیابی کا تمام کردار پاک آرمی اور سکیورٹی اداروں کا ہے‘ آرمی چیف کی ہدایت پر خصوصی طیارے پر اویس شاہ کو ٹانک سے کراچی پہنچایا گیا۔ منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اویس شاہ خیریت سے گھر پہنچ گیا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے رات تین بجے ٹیلی فون پر بازیابی کی اطلاع دی اور آرمی چیف نے اویس شاہ سے فون پر بات بھی کروائی۔ اویس شاہ کی بازیابی کے لئے ڈی جی آئی ایس آئی مجھ سے رابطے میں تھے۔ آرمی چیف نے معاملے کی نگرانی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بتایا کہ اویس شاہ کو کراچی پہنچانے کا انتظام کررہے ہیں اور آرمی چیف کی ہدایت پر خصوصی طیارے پر ٹانک سے کراچی پہنچایا گیا۔ اویس شاہ کی بازیابی پر تمام کردار پاک آرمی اور سکیورٹی اداروں کا ہے۔ اویس شاہ کی بازیابی حکومت کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ آرمی چیف نے یقین دلایا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ میں نہیں جانتا تھا کہ اس سازش میں کونسا گروہ ملوث تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…