پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نیس کی سڑکیں جنونی ٹرک ڈرائیور نے فرانسیسیوں کے خون سے رنگیں کر دیں‘84افراد ہلاک

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیس(این این آئی) فرانس میں قومی دن کی تقریب کے موقع پر ٹرک میں سوار حملہ آور نے لوگوں کو کچلنے کے بعد فائرنگ کر کے کم از کم 84 افراد کو ہلاک اور 150 سے زائد کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے قصبے نیس میں قومی دن کی تقریبات کا جشن منانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے کہ ٹرک میں سوار حملہ آور نے گاڑی ہجوم میں چڑھا دی، حملہ آور پہلے لوگوں کو کچلتا ہوا 100 میٹر تک گیا پھر اس نے فائرنگ کر دی جس
کے نتیجے میں کم از کم 84 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ نیس کے میئر نے پورے شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے بیسٹل ڈے کی تقریبات کے اختتام پر ہونے والی آتش بازی کے موقع پر حملہ کیا، حملہ آور تیونس نژاد فرانسیسی شہری تھا اور اس کی عمر تقریباً 31 برس تھی، حملہ آور دوہری شہریت کا حامل تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا جب کہ ٹرک سے بڑی تعداد میں گرینیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔فرانسیسی صدر فرانسو اولاندو نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ملک میں نافذ ایمرجنسی کی معیاد میں مزید 3 ماہ کی توسیع کری، فرانسیسی صدر نے حملے میں 77 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ دوسری جانب نیس میں حملوں کے بعد فرانس کے دیگر شہروں میں بھی سییکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جب کہ تفتیشی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…