پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’مارشل لا ء کی دعوت کے بینر ز ‘‘ اہم سیا سی جما عت کے سر براہ کی گر فتاری کا فیصلہ ۔۔۔ احکا ما ت جا ری

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں چیف آف آرمی سٹاف کے پوسٹرز و بینرز آویزاں کرکے مارشل لا کی دعوت دینے کے الزام میں ایک غیر معروف سیاسی جماعت ’’موو آن پاکستان‘‘ کے چیئرمین کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، مو وآن پاکستان نا می سیا سی جما عت آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کو ما ر شل لا ء کی دعوت والے بینر ز لگا نے پر اہمیت اختیا ر کر گئی ہے ۔پنجاب حکو مت نے پارٹی سربراہ کے کاروبار اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق’’مووآن پاکستان‘‘ کے نام پر سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کرانے والے محمد کامران نے چند ماہ قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو جانے کے اعلان کے فوراً بعد فیصل آباد میں پوسٹر آویزاں کروائے تھے جن پر ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘ تحریر تھا، ان پوسٹرز کے آویزاں کرنے پر ٹی ایم اے یا پی ایچ اے کے متحرک نہ ہونے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہ لیے جانے کے نتیجے میں محمد کامران نے اس کا دائرہ پنجاب تک وسیع کردیا اور بعدازاں اسلام آباد میں پوسٹر آویزاں کیے جن پر’’اب آ بھی جاؤ‘‘کا سلوگن تحریر کیا جس پر آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ان پوسٹرز کے آویزاں کرنیوالے شخص سے لاتعلقی اور اسکے مقاصد سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
جس پر حکومت پنجاب نے ’’مووآن پاکستان‘‘جیسی غیر معروف سیاسی جماعت کے چیئرمین محمد کامران کی گرفتاری اور اس پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اس کے وسیع ترین کاروبار اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کا بھی عمل شروع کردیاگیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ’’مووآن پاکستان‘‘ کے دفتر سرگودھا روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈکاریں بھی برآمد کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد کامران سائبر کرائم اور دیگر ایسے دھندوں میں بھی ملوث بتایا جا رہا ہے جس پر خفیہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…