پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کادبنگ اعلان،مقبوضہ کشمیر میں بھرپور پذیرائی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے، وزیراعظم نواز شریف سے اپیل ہے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو آجاگر کر یں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حریت کانفرنس نے آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں کشمیر یوں کا کیس لڑ رہا ہے، اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا دوغلی پالیسی پر چل رہی ہے، بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں صرف پاکستان ہے جو ہمارے ساتھ کھڑ اہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان پر ہم مطمئن ہے، ان کے بیان سے ہمیں حوصلہ ملا کہ ہم تنہا نہیں ، ہمیں امید ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو آگے لے جاکر چلے گا، خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، انہوں نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر یں۔انکا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کر دے، اقوام متحدہ اپنے مبصریں کشمیر بھیجے ، اس وقت کشمیر میں حالات بہت خراب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…