لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی ہدایت پر شناختی کارڈ تصدیق کی قومی مہم آج یکم جولائی بروز جمعہ سے شروع ہو گی جس کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے نمبر جاری کر دیا ، عوام اپنے موبائل نمبر سے 8008پر ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کر سکیں گے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی قومی مہم کے دوران ہر گھرانے کے سربراہ کو 8008سے ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں افراد خانہ کی تفصیل ہو گی جبکہ خود بھی اپنے موبائل سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8008ء پر بھیج کر گھرانے کی تفصیل کا ایس ایم ایس حاصل کیا جا سکے گا ۔ اگر موصول ہونے والی تفصیل درست نہیں ہو گی تو عوام 1لکھ کر جواب دیں گے جسکے بعد نادرا کا نمائندہ خود کال کر کے خاندان میں شامل ہونے والے اجنبی کی تفصیلات معلوم کر لے گا ۔ اگر موصول ہونے والی تفصیل درست ہو تو 2لکھ کر جواب دینا ہوگا۔ نادرا کے مطابق اس مہم کامقصد یہ دیکھنا ہے کہ کوئی غیر قانونی باشندہ کسی خاندان میں رجسٹرڈ تو نہیں ۔
18کروڑ عوام تیاری کر لیں ، کل سے ہو گا اہم کام کا آغاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































