اسلام آباد (این این آئی ) وفاقی وزیر چوہدری نثارعلی خان نے زیرِحراست ملزمان کی ویڈیو لیکس بند کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زیرحراست ملزمان کی ویڈیو لیکس سے متعلق عدالتی کمیشن صرف صوبائی حکومت بنا سکتی ہے، وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ کے کردار کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے اگر کوئی عدالتی کمیشن قائم ہونا مقصود ہے تو وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کسی بھی صوبے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔سندھ حکومت کو تحقیقات کے لیے لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی روایات کے مطابق کٹوتی کی تحریکوں پر اتنی تفصیلی بحث نہیں ہوتی ۔آئین اور قانون کو مدنظر رکھنا چاہئے کسی بھی صوبے کے اندر انتظامی ذمہ داری صوبے کی ہوتی ہے ۔وزیر داخلہ نے ملزمان کی ویڈیو لیکس کو عدالتی سسٹم کی تضحیک قرار دیا اور کہا کہ زیر تفتیش لوگوں کا میڈیا ٹرائل انصاف کا قتل ہے ۔چوہدری نثار علی خان نے ویڈ یو لیکس پر سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس معاملہ کو سیاسی نہ بنایا جائے۔
زیر حراست ملزمان کی ویڈیو لیکس،الزامات کازبردست جواب،چوہدری نثار کی پیشکش نے سب کو حیران کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری















































