منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اقتصادی را ہداری منصو بہ کی کا میا بی سے تکمیل کیلئے پا کستان کے ساتھ ہیں،چین

datetime 20  جون‬‮  2016 |

شنگھا ئی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی وزارت خا رجہ کے سینیئر سفا رتکا ر فو جی ہا نگ نے کہا ہے کہ پا ک چین اقتصا دی را ہداری کے منصوبوں کی کا میا بی سے تکمیل کیلئے پا کستان کے ساتھ ہیں جس سے دو نوں مما لک مشتر کہ فوا ئد حا صل کر تے ہو ئے تعلقات کو مز یدمستحکم کر یں گے۔فو جی ہا نگ نے پیر کوچین کے دورے پر مو جود پا کستا نی صحا فیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شنگھا ئی کا کا رو با ری طبقہ پا کستان میں سرما یہ کا ری کر نے اور اقتصا دی را ہداری کے تحت مختلف منصو بوں کی مشتر کہ طو ر پر ذ مہ داری لینے کیلئے تیار ہے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ شنگھا ئی اور کرا چی جڑواں شہر ہیں اور دونوں اطراف نے مسلسل تبا دلوں کے ذ ریعے سر کا ری اور عوامی سطح پر گہرے تعلقات قا ئم کیئے ہیں،را ہداری منصو بہ نہ صرف دو نوں مما لک کی عوام بلکہ خطے کے سما جی و معا شی نظام کیلئے گیم چینجر ہے۔چینی قیا دت منصو بے کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے جو صدر شی جن پنگ کی جا نب سے متعارف کروا ئے جا نے والے ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے۔دونوں اطراف کی عوام کی حما یت اور شرا کت داری سے منصو بے پر پیشرفت مؤثر طر یقے سے تیزی کے ساتھ جا ری ہے، پا ک چین تعلقات کی گر مجو شی بیان کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دونوں مما لک کے با ہمی تعلقات بین الاقوا می تعلقات عا مہ میں شا ندار مثال کے حا مل ہیں۔انہوں نے پا کستانی کا رو با ری شخصیات کو چین میں سر ما یہ کا ری کے مر کز شنگھا ئی کا دورہ کر نے کی دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ اس شہر میں مشتر کہ مفادات کے حا مل کا رو با ی مواقع تلاش کیئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے یقین د ہا نی کرواتے ہو ئے کہا کہ پا کستانی کا رو با ری طبقے کو ہر ممکن تعاون فرا ہم کیا جا ئیگا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شنگھا ئی تعاون تنظیم کے چا رٹر کے تحت پا کستان تنظیم کا مکمل رکن بن رہا ہے جس کے با عث نہ صرف دو نوں اطراف بلکہ رکن ممالک کے ما بین تعاون میں نئی جہتیں سا منے آ ئیں گی اور با ہمی اور علا قائی سطح پر امن کے فروغ میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…