اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے محمد املیش کی وضاحت مستردکرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ملا منصور کے پاکستان داخلے کے وقت آپ کے افسران سو رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے طالبان کمانڈر ملا منصور کے پاکستان داخل ہونے پر ڈی جی ایف آئی سے وضاحت طلب کر رکھی تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے محمد املیش نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ولی محمد کے پاکستان داخل ہونے پر تفتان بارڈر کے امیگریشن کاؤنٹر پر موجود عملے کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ٗ وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرپر موجود جونیئر عملے کے خلاف کارروائی ناقابل قبول ہے ٗغفلت کے ذمہ دار سینئر افسران ہیں ٗ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ڈی جی ایف آئی اے سے کہا کہ کیا ولی محمد کے پاکستان داخلے کے وقت آپ کے افسران سوئے ہوئے تھے ٗچوہدری نثار کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے امیگریشن کے سینئر افسران کے خلاف انکوائری شروع کر نے پر مشاورت شروع کر دی ۔