بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کس شرط پر اقتدار چھوڑنے کو تیار ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار کا بڑا دعویٰ

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑادعویٰ کر دیا۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ میاں نواز شریف بہت جلد اپنے گھر واپس آنا چاہتے ہیں تا کہ وہ رائیونڈ میں اپنی فیملی کیساتھ وقت گزاریں اور مکمل آرام کر سکیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اقتدار چھوڑنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کے لئے وہ ایک این آر او چاہتے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ شریف فیملی وزیر اعظم کی اقتدار سے علیحدگی کیلئے این آر او کی شرط رکھناچاہتی ہے جس کے تحت وہ یہ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس اور دیگر مالی معاملات کے بارے میں کوئی تحقیقات نہ کی جائیں اور نہ ہی یہ موضوع دوبارہ زیر بحث لایا جائے یا مستقبل میں اس کی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور سینئرتجزی نگار نے دعویٰ کیا تھا کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے والے افتخار چیمہ جو کہ اس وقت گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں انہوں نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی شدید ناکامی کا شکار ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ایک فل ٹائم وزیر خارجہ تعینات کیا جائے ۔جسٹس(ر) افتخار چیمہ نے کہا کہ نواز شریف کو وزیر خارجہ سے ہٹا کر شہباز شریف کو وزیر خارجہ لگایا جائے ، قوم دیکھے گی کہ 6 ماہ میں شہباز شریف معجزے کر کے دکھائے گا۔ سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ افتخار چیمہ کے منہ سے وزیرخارجہ کی بجائے وزیر اعظم نکلنے لگا تھا اور شاید وہ یہی کہنا چاہتے تھے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ ’’افتخار چیمہ نے اسمبلی تقریر میں کہا کہ ایوان اس بات کی تائید کرے کہ شہباز شریف کو وزارت دی جائے‘‘ اس میں ایک ابہام ہے کیونکہ وزیر خارجہ بنانے کیلئے پورے ایوان کی تائید کی ضرورت نہیں ہوتی ، پورے ایوان کی تائید صرف وزارت عظمیٰ کیلئے ضروری ہے، اس وجہ سے افتخارر چیمہ کی تقریر ذو معنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…