منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے اور اپنی پوزیشن سے ہٹانے کی کوشش ہے، قمر زمان کائرہ

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے اور اپنی پوزیشن سے ہٹانے کی کوشش ہے، پاناما لیکس پرپیپلز پارٹی کے سٹینڈ لینے پر ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو ریلیز کی گئی،ویڈیو کی ٹائمنگ قابل غور ہے یہ کس طرح سے میڈیا ہاوسز کو دی گئی۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو اس وقت ایشو کی گئی جب ہماری پارٹی نے پاناما لیکس پر واضح سٹینڈ لیا تو یہ ویڈیو ہمیں دھمکی دینے کیلئے ریلیز کی گئی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسی بھی میڈیا ہاوس کو یہ ویڈیو دینا غیر قانونی ہے۔یہ چیز دیکھنے والی ہے کہ ایک معاملہ جو زیر تفتیش ہے اس کی ویڈیوکسی وزیر کے پاس کیسے چلی گئی ۔ یہ یا تو وزیر داخلہ نے ریلیزکی یا رینجرز نے کی۔یہ سب غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کوئی کسی کو کیسے دے سکتا ہے۔میں سپریم کورٹ سے اپیل کرونگاکہ وہ اس بات کانوٹس لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…