بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی واشنگٹن میں لابنگ ،امریکہ میں سابق پاکستانی سفیرشیریں رحمان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کی اصل وجہ سے پردہ اُٹھادیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) موجودہ وفاقی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومتی حلقوں میں الجھن اور غیر واضع حکمت عملی کی بدولت آج پاکستان’ اسٹریٹجک ڈرفٹ’ کی حالت میں ہے، افغانستان سے سرحد پر گولہ باری میں پاکستان کے میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت کے بعد مجھے امید ہے کہ حکومت اس بحران کے حل کے لئے اپنی تین سال سے نیند کی پالیسی سے جاگ جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ واشنگٹن کہ ساتھ غیرمعمولی تعلقات کہ باوجود پچھلے تیں سال کے دوران حکومت نے ایک بھی لابسٹ کی تقرری نہی کی۔ پاکستان کی واشنگٹن میں لابنگ کرنے والا کوئی بھی نہیں جبکہ بھارت کی لابنگ کرنے والے کانگریس میں موجود ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں نہ صرف لابسٹ تھے بلکہ حکومت 2012 کے بعد ہ کانگریس کو روزانہ کی یاد دہانی بھیجا کرتی تھی کہ ہم اپنے طور پر دہشت گردی کی اس جنگ میں کتنی قربانیان اور قیمت اداکر چکے ہیں۔ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ اور مسلسل رابطوں کا سلسلہ موجود تھا، میں یے سوچ کہ حیران ہوتی ہوں کہ اب یے کام کون کر رہا ہے ۔ کون پاکستان کی پالیسیوں میں تبدیلی اور نتائج کے بارے میں واشنگٹن کو آگاہ کر رہا ہے۔موجودہ حکومت نے ہماری پالیسی کے بنیادی ڈھانچے کے مرکز میں ایک قائدانہ خلا چھوڑا ہے، وزیرخارجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکامی کا شکارہے، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں اوریہ ملک بنا کسی خارجہ پالیسی کے چل رہا ہے ۔ خارجہ پالیسی اصلاحات سے بنائی جاتی ہے جذبات سے نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…