بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سرحدپر گیٹ لگانے کا فیصلہ کس نے کیا؟ افغان خفیہ ایجنسی کے کتنے بندے پکڑے ،پاک فوج نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سرحد پر گیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے مل کر کیا ٗافغان فورسز کی فائرنگ سے ایک میجر شہید اور 19جوان زخمی ہوئے ٗخیبر ایجنسی میں دہشتگردانہ کارروائی میں افغان خفیہ ایجنسی کے دو لوگ پکڑے گئے ہیں ،افغانستان کے ساتھ بارڈر کے تنازعہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا 2600 کلومیٹر بارڈر لگتا ہے اور اس میں سے ساڑھے 13 سو کلومیٹر کا بارڈر صرف کے پی کے کے ساتھ لگتا ہے جس میں سے صرف 8جگہوں پر باقاعدہ چیک پوسٹس قائم ہیں اس کے علاوہ سارے علاقے سے کوئی بھی آ سکتا اور جاسکتا ہے۔افغانستان سے انٹری سے لے کر اندر کی طرف پلاننگ کی گئی افغانستان کی سائیڈ پر ہمارے علاقے کے 37 میٹر اندر گیٹ کی تعمیر شروع کی گئی یہ تمام فیصلے سول اور فوجی قیادت مل کر کررہی ہے۔ 2004 میں طورخم پر گیٹ تھا تاہم طورخم ، جلال آباد سڑک بنانے کیلئے یہ ہٹایا گیا۔خطے میں امن لانے کیلئے بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہاں سے دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو کرکارروائیاں کرتے ہیں۔چارسدہ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے ۔ بڈھا بیر حملے کے 14 کے 14 حملہ آور مارے گئے ۔ یہ تمام دہشتگرد افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان آئے اور ان کے سہولت کاروں نے تین گھر کرایے پر لے رکھے تھے جہاں انہیں تمام سہولیات دی گئیں ۔ بڈھا بیر حملے کے تمام سہولت کار خواہ انہوں نے رہائش فراہم کی ہو، ٹرانسپورٹ یا اسلحہ فراہم کیا ہو سب کے سب پکڑے جاچکے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر پرگیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے مل کرکیا، یہ کوئی نیا گیٹ نہیں بلکہ 2004 میں بھی یہاں گیٹ موجود تھا، طورخم پر لوگ بے ہنگم طریقے سے بارڈر کراس کرتے ہیں، بارڈر مینجمنٹ میکنزم دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، طورخم پر چیکنگ کا نظام بہتربنانے کے لیے باڑ لگائی گئی اور دستاویزات کی چینکنگ اور تصدیق کئے بغیرافغان بارڈر سے کسی شخص کو آنے جانے نہیں دیا جائے گا اور افغان چیک پوسٹ پر سخت نگرانی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…