اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانی عوامی تحریک کے 17جون سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دیئے جانے والے دھرنے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں دوریاں پیدا ہوتی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک گروپ میں موجودہ حالات کے پیش نظر عوامی تحریک کے دھرنے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے تاہم ایک دھڑے کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کی کامیابی کے لئے عوامی تحریک سے تعاون ضروری ہے تاکہ دونوں پارٹیاں اپنی سٹریٹ پاور کے ساتھ حکومت پر دباؤ ڈال سکیں‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ چوہدری سرور اور چند ایک دیگر رہنما عوامی تحریک کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے طور پر شامل ہوں گے لیکن بطور پارٹی پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہو گی۔
نواز شریف کی بڑی پریشانی ختم ‘ تحریک انصاف نے راہیں جدا کر لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































