اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرزمین سے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے طورخم بارڈ پر گیٹ تعمیر کیا جا رہا تھا جس پر ہمسایہ ملک افغانستان سخت نا خوش نظر آیا۔ افغان فورسز زیر تعمیر گیٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہی ہے‘دہشتگردوں کی نقل و حمل چیک کرنے والا یہ گیٹ پاکستانی حدود میں 37 میٹر اندر واقع ہے، آئی ایس پی آر نے طورخم بارڈر گیٹ کا نقشہ جاری کردیاہے‘فوجی حکام کے مطابق افغان فورسز نے طورخم سرحد پر زیر تعمیر پاکستانی دروازے پر فائرنگ کی جبکہ یہ گیٹ پاکستان کی حدود میں 37 میٹر اندر ہے جس میں تمام تفصیلات واضح طور پر دکھائی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے گیٹ انتہائی ضروری ہے۔واضھ رہے کہ گزشتہ رات افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے فوجی اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی، واقعے کے بعد سے دونوں جانب کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ پاکستانی علاقے میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔
دہشتگردوں کی روک تھام، پاک فوج نے طورخم بارڈر ’’گیٹ‘‘ کا نقشہ جاری کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































