منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

جھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے ، آئندہ ملاتوزیادہ جھک کر ملوں گا، پرویز رشید

datetime 14  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رائے سے ہوگا، امید ہے وزیراعظم لندن سے سیدھا پاکستان آئیں گے،خورشید شاہ کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ آیا تھا ان کے پاس شکریہ ادا کرنے گیا تھا ،جھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے ، آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ جھک کر ملوں گا، تبصرہ کرنا بلاول بھٹو کا حق ہے وہ جو چاہے تبصرہ کر سکتے ہیں،اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے، 2014میں لگائے گئے الزام کی 2016میں معافی مانگی جا رہی ہے اب 2016میں پھر سے الزامات لگا کر 2018میں معافی مانگیں گے، عمران خان پہلے دن سے سٹرکوں پر آکر زبردستی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی سیاست مردہ ہو چکی ہے وہ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ میرے اور خورشید شاہ کے چیمبر کی دیوار ایک ہے ،میری تربیت ایسی ہے کہ سب سے جھک کر ملتا ہوں،خورشید شاہ کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ آیا تھا ان کے پاس شکریہ ادا کرنے گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ خورشید شاہ سے ملاتو اور زیادہ جھک کر ملوں گا۔ تبصرہ کرنا بلاول بھٹو کا حق ہے وہ جو چاہے تبصرہ کر سکتے ہیں ۔ ہمارے اوپر الحمد للہ کوئی مشکل وقت نہیں ہے اور ملک میں معمول کی سیاست چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے ، اپوزیشن کے کچھ لوگوں نے پہلے بھی قوم کے ڈیڑھ سال ضائع کئے اور اب پھر وقت خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ 2014میں لگائے گئے الزام کی 2016میں معافی مانگی جا رہی ہے اب 2016میں پھر سے الزامات لگا کر 2018میں معافی مانگیں گے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے سٹرکوں پر آکر زبردستی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کی تقریر اور ریٹرن آفیسرزپر بھی الزام لگایا تھا۔ عمران خان کی سیاست مردہ ہو چکی ہے اور وہ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ عمران خان کو کے پی کے میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے اور ہم ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہیں ۔ وزیراعظم کی واپسی کے متعلق سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رائے سے ہوگا۔ ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کی اجازت دینی ہے، امید ہے وزیراعظم لندن سے سیدھا پاکستان آئیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…