منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی پیروی کیلئے وکلا کا پینل تشکیل دے دیا

datetime 12  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی پیروی کے لئے وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا۔ وزارت قانون کی منظوری کے بعد دو وکلا مقدمے کی پیروی کرینگے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فارو ق قتل کیس کی پیروی کے لئے وکلاء کا پینل تیار کیا ۔وزارت داخلہ کی طرف سے چار وکلا کے نام وزارت قانون کو بھجوائے گئے ہیں ۔ وزارت قانون کی منظوری کے بعد دو وکلا مقدمے کی پیروی کے لئے منتخب کئے جائیں گے۔ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جاری ہے۔سیکیورٹی خدشات کے باعث گرفتار ملزمان معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کا جیل میں ٹرائل ہو رہا ہے۔سرکاری وکیل نہ ہونے کے باعث ایف آئی اے کے تفتیشی افسروں کو مقدمے کی سماعت کے دوران ہر بار سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔۔دوسری طرف قتل کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو دورہ برطانیہ کے لئے تاحال وزارت داخلہ نے اجازت نہیں دی۔جے آئی ٹی کیس سے متعلق بنیادی شواہد اکٹھے کرنے اور برطانیہ میں موجود ایم کیو ایم کے قائد سمیت محمد انوراورافتخار حسین کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…