اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار دو ر وزہ ہنگامی دورے پر لند ن پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کو متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز پر پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ گزشتہ روز دو روزہ ہنگامی دورے پر لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کرینگے اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ پانامہ لیکس کی تحقیقات پر ٹی او آرز کے معاملات پر مذاکرات میں پیدا ہونیوالے ڈیڈ لاک کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کرینگے اور انہیں اعتماد میں لیں گے ۔پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی طرف سے واضح طور پر یہ پیغام دیا جا چکا ہے کہ ٹی او آرز کے حوالے سے حکومتی ممبران کے ساتھ اب مزید بات چیت بے سود ہے کیونکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے واضح طور پر لچک کا مظاہرہ کیا گیا ۔ لیکن حکومتی ممبران کی طرف سے دانستہ ٹی او آرز کی شرائط پر سخت موقف اختیار کیا گیا جس پر پیپلزپارٹی کی طرف سے چودھری اعتزاز احسن اور پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر اب حکومت کے ساتھ مزید بات چیت بے سود ہوگی کیونکہ ٹی او آرز کے تعین کے لئے جتنی بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس میں معاملات آگے بڑھنے کی بجائے بند گلی میں چلے گئے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ٹی او آرز کے معاملے پر واضح ہدایات لے کر دو روز میں واپس آئیں گے اور اس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مزید بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں سے بات چیت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کے دورے کا مقصد وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں بجٹ سمیت جتنے بھی امور نمٹائے گئے ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم کو اعتماد میں لینا ہے اور خاص کر امریکہ کی بھارت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو مکمل طور پر بریف کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیر یا منگل تک وطن واپس آ جائیں گے ۔
و فاقی وزیر خزا نہ اسحاق ڈار ہنگامی دورے پر لند ن پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا



















































