منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

سرتاج عزیز سے امریکی حکام کی ملاقات ٗ امریکہ کی بھارت کے حمایت پرتحفظات کا اظہار

datetime 10  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹر نگ) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکہ کی جانب سے بھارت کی حمایت پرتحفظات کا اظہار اور بلوچستان میں ڈرون حملہ کو پاکستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے سے پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ٗ ملا منصور کی ہلاکت سے افعان امن عمل کو دھچکا لگا ٗ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کراچی،بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے ٗاین ایس جی میں صرف بھارت کی رکنیت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔ جمعہ کو پاکستان کے دورے پر آئے پانچ رکنی وفد نے پیٹر لوائے کی قیادت میں دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ٗ
ملاقات میں پاکستان اور افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی ۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ٗ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے ٗ ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں ۔ ڈرون حملے سے افغان مفاہمتی عمل کو دھچکا لگا ۔ جب بھی مذاکرات آگے بڑھتے ہیں کوئی نہ کوئی واقعہ رونما کر دیا جاتا ہے ، مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل کے مستقبل پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک میں تعلقات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کراچی،بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ملاقات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی وفد کو دکھائے گئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکہ کی جانب سے بھارت کی حمایت پرتحفظات کا بھی اظہارکیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان نے گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی دکھایا گیا اور امریکی وفد کو بتایا گیا کہ ’را‘ کراچی، بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔پاکستان کی جانب سے وفد کوبتایا گیا کہ این ایس جی میں صرف بھارت کی رکنیت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔پاکستان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…