لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کامیاب دل کی سرجری کے بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعلی پنجاب نے برطانیہ میں دوہفتے قیام کیا۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب بائی پاس کے بعد لندن سے وطن پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب پی آئی اے کی پرواز 758 کے ذریعے اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لندن وزیر اعظم پاکستان کے دل کے آپریشن کی غرض سے گئے تھے جہاں پر انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی اسپتال سے باخیروعافیت گھر منتقلی تک لندن میں دو ہفتے تک قیام کیا۔