واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی حمایت کرنے والے امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت سے تعلقات الگ الگ بنیادوں پر استوار ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تعلقات کی نوعیت مختلف ہے، نیوکلئیر سپلائر گروپ کی مرضی ہے کہ پاکستان کو رکنیت دے یا نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آپس کی کشید گی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں، واشنگٹن، پاکستان اور بھارت کیدرمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔
پاکستان، افغانستان اور بھارت کے آپس کے اچھے تعلقات خطے کے لیے بہتر ہیں۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایک 3 رکنی وفد اسلام آباد جا رہا ہے جو افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت اور افغان امن عمل کے حوالے سے بات کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبر شب کے لئے درخواست دی ہے۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے لئے بھارت کو امریکا کی جب کہ پاکستان کو چین کی حمایت حاصل ہے۔ دونوں ممالک کی نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔
پاکستان اور بھارت سے تعلقات الگ الگ بنیادوں پر استوار ہیں، امریکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا



















































