اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم محمد نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزارنے کاادارہ رکھتے ہیں اور عیدالفطرکے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔وزیراعظم نوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ صحت یابی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے اورعمرے کیلیے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لندن سے واپسی پر سعودی عرب میں قیام کاارادہ ظاہر کیا ہے تاہم یہ ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔ذرائع نے بتایا وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورامید ہے کہ انھیں ایک 2 ہفتوں میں فضائی سفرکرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا مقصدآرام کرنا اوررمضان المبارک کے باقی دن وہاں گزارنا ہے۔ وزیراعظم کی صحت نے اجازت دی تو وہ اس دوران عمرہ بھی اداکریں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف صحت یا ب ہو نے کے بعد پا کستان نہیں آئیں گے، بلکہ کس ملک جا ئیں گے ؟ جا نئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا



















































