اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں 6 ارکان قومی اسمبلی نے پہلے ہی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں شدید پھوٹ پڑ گئی‘خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 20 ارکان اسمبلی نے بھی تحریک انصاف میں علم بغاوت بلند کر لیا۔ پی ٹی آئی کے 20 ارکان صوبائی اسمبلی کی بغاوت سے پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 ناراض ارکان اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ وہ بجٹ پاس کرنے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس بغاوت کا نوٹس لے لیا ہے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ناراض ہونے والے 20 ارکان اسمبلی میں سے بعض صوبائی وزراء بھی ہیں۔