کراچی (آئی این پی )کراچی میں ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال کے باوجود شہر کے حالات معمول پر رہے ،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی ، شہر کے حالات ہڑتال کی اپیل کے باوجود پرامن رہے ، رینجرز کی جانب سے شہریوں کو تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف یوم احتجاج اور ہڑتال کی اپیل پرحالات پرامن رہے۔ زندگی معمول پر رہی ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی ۔پیٹرول پمس اور صبح کھلنے والی دکانیں کھلی رہیں ۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف یوم احتجاج اور ہڑتال کی اپیل پر حالات پرامن رہے۔ زندگی معمول پر رہی ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ شب ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کیا اور عوام اور کاروباری افراد سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ۔ دوسری جانب رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔ شہری مکمل آزادی کے ساتھ کاروبار کھولیں اور معاملات زندگی بحال رکھیں ، رینجرز شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ دیگی۔ دکانیں بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لائی جائے اور پیٹرول پمپ بھی معمول کے مطابق کھولے جائیں۔ شہری بلاجواز ہڑتال کی کسی کال پر کان نہ دھریں۔
شہرقائد کے باسیوں نے ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































