راولپنڈی(این این آئی)سیاسی وعسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے ،دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں اوران کے سہولت کاروں کو ملک میں مسائل کوہوا دینے سے روکنے اورملک کی استحکام اورخوش حالی کے خلاف سازشوں کوناکام بنانے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بنیادی قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے کسی بھی طرح کے منفی بیرونی دباؤکا موثر اندازمیں مقابلہ کیاجائیگا،اجلاس میں 21مئی کے امریکی ڈرون حملے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس سے نہ صرف باہمی اعتماد متاثر ہوگابلکہ اتفاق رائے سے چارفریقی فریم ورک کے تحت جاری افغان امن عمل کے جذبے کو بھی نقصان پہنچے گا،سیاسی وعسکری قیادت نے بنیادی قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی طرح کے منفی بیرونی دباؤکا موثر اندازمیں مقابلہ کیاجائیگا-آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منگل کو سول ،اورعسکری قیادت کے درمیان اعلی سطح کے اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیاگیااجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتا ج عزیز ،معاون خصوصی سید طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ کے علاوہ چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے سی پیک سمیت ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،اجلاس کے شرکاء نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیایبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس آپریشن کے دوران غیرمعمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں شرکاء نے اتفاق کیا کہ ملک میں استحکام کی غرض سے حاصل شدہ کامیابیوں کو ہر قیمت پر مستحکم کیا جائیگا،اجلاس کے شرکاء نے علاقائی سطح پر ہونے والی پیشرفتوں اورملک کے استحکام اورخوش حالی کے خلااف سازشوں کا بھی جائزہ لیا ،پائیدارعلاقائی امن کے لیے پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اوران کے سہولت کاروں کو پاکستان کے اندر مسائل کو ہوا دینے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی،اجلاس میں 21مئی کے امریکی ڈرون حملے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس سے نہ صرف باہمی اعتماد متاثر ہوگابلکہ اتفاق رائے سے چارفریقی فریم ورک کے تحت جاری افغان امن عمل کے جذبے کو بھی نقصان پہنچے گا،سیاسی وعسکری قیادت نے بنیادی قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی طرح کے منفی بیرونی دباؤکا موثر اندازمیں مقابلہ کیاجائیگا۔
امریکی ڈرون حملے،پاک فوج کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































