بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے گلی گلی مہم چلائیں گے،عمران خان

datetime 5  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(آن لائن )چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت دو ٹوک رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ،اور بلا امتیاز احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے،پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے،پانا ما پیپرز کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطے کے ساتھ ساتھ گلی گلی مہم چلائیں گے اور ایسی صورت میں جمہوریت کے لیے کوئی خطرہ ثابت ہوا تو اسکی تمام ترذمہ داری وزیر اعظم نواز شریف پر عائد ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور انکے خاندان حسن نواز،حسین نوازاور مریم نواز کے نام 1992سے 1994تک آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ کروائی گئیں شریف خاندان کے آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں،ایک جانب وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف آف شور کمپنی کی تردید کر رہی ہے دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہیں،اور آف شور کمپنیوں سے متعلق وضاحت پیش نہیں کرتے،جبکہ وزیر اعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز کے نام آف شور کمپنی رجسٹرڈ ہونے کا اعتراف بھی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے کے باوجود وزیراعظم قوم سے حقائق چھپا رہے ہیں ،وزیر اعظم کے بیان سے سیاسی بحران جنم لے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں صرف اہلیہ کا نام سامنے آمنے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفی دیکر قوم پیغام دیا کہ کرپشن میں انکے خاندان کا نام آنے پر وہ مزید وزرات عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے اہل نہیں رہے،آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ عالمی سطح پر مثبت پیغام دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز کو منطقی انجام تک پہچانے کے لیے ہر فورم استعمال کریں گے،پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز پر کام کر رہی ہے ،اگر کمیٹی ٹی اور آرز پر متفق نہیں ہو پاتی تو تحریک انصاف دوسرا راستہ اختیار کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…