جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شیر کی دھاڑ جاری، لوئر بورہ اور دھنی مائی صاحبہ سے سینکڑوں افراد نواز لیگ میں شامل

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی) شیر کا ایک اور ڈرون اٹیک، لوئر بورہ اور دھنی مائی صاحبہ کے سینکڑوں افراد ن لیگ میں شامل ، شیر کی دھاڑ جاری، لوئر بورہ اور دھنی مائی صاحبہ سے پیپلزپارٹی کے سرکردہ افراد نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق کونسلر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار صادق عباسی نے کہا ہے کہ فریال تالپور کے درباریوں اور اقتدار پرستوں کو گھر کی راہ دکھائیں گے ، کشمیر کونسل میں دھاندلی کروا کر کے جیتنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے عبرتناک شکست دینگے، کسی کو عوامی حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، حلقہ تین کی آسامیوں کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے اور ترقیاتی اسکیموں کی بندر بانٹ اور گھپلوں کی تحقیقات ناگزیر ہو چکیں ہیں، حلقہ تین کے پڑھے لکھے نوجوان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، کشمیر کونسل میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حلقہ تین کو لاوارث چھوڑنے والوں کا مظفرآباد میں داخلہ بند کرینگے ، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ تین بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب ہو کر آئندہ وزیر ہونگے، مظفرآباد اس بار اپوزیشن میں نہیں حکومت میں ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء اور بیوروکریسی میں چند موجود کالی بھیڑوں نے مک مکا کر کے بوگس اور جعلی تقرریاں عمل میں لائی ہیں ، جس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے ، ہم چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں، چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ان دونوں کو نا اہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر اشفاق احمد، عتیق عباسی، محمود عباسی، نوید عباسی، اقبال عباسی، صدیق عباسی ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں اپنے کنبوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔ اس موقع پر نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور نئے شامل ہونیوالوں کو ہار بھی پہنائے گئے ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…