جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے،وہ ہمارا مجرم ہے، خواجہ محمد آصف

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے ۔ شکیل آفریدی ہمارا مجرم ہے ۔ وزیر اعظم جیسا دل کسی اور سیاستدان کے پاس نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو نہیں ہے لوگوں کو یہ ہی نہیں پتہ کہ پانامہ کدھر ہے پانامہ کے شور سے دور تک حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 126 دنوں دھرنے میں کیا حاصل کیا آئندہ بھی دھرنا کریں گے پیپلزپارٹی دھرنے کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ جانے کی باتیں قبل از وقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا جتنا بڑا دل ہے اتنا کسی اور سیاستدان کا نہیں ہے وزیر اعظم اپین ذاتی خرچ پر بیرون ملک علاج کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں پہلے دونوں ادوار سے کہیں اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ سیاسی مخالفت ہے وہ بھی بیان دیتے ہیں ہم بھی دیتے ہیں وزیر اعظم نے عمران خان کے ساتھ ہمیشہ نرمی کا مطاہرہ کیا ہے وزیر اعظم کے سیاسی دشمن سیاسی رفیق بھی رہے ہیں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…