اسلام آباد/لاہور(این این آئی )حکومت نے رمضان سے قبل ملک بھرکی 60کالعدم تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اوران پر صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ تین تنظیموں کو یو این ایس سی آر1267کے تحت رکھا گیا ہے،یہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی کے موقعہ پر کھالیں بھی اکٹھی نہیں کر سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزار ت داخلہ کی جانب سے جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لشکر طیبہ ، سپاہ صحابہ پاکستان ، تحریک جعفریہ پاکستان ، تحریک شریعت نفاذ محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان ، خدام السلام ، اسلامی تحریک پاکستان، جمیعت الانصر، جمیعت الفرقان، حزب التحریر ، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلام ، انصار الاسلام ، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈفرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی گلگت،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت،تنظیم نوجوانان سنت گلگت، پیپلزامن کمیٹی(لیاری)کراچی،اہل سنت و الجماعت، الحرمین فانڈیشن ،رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت بلتستان،تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان،بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن،تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجا لبریشن آرمی،خانہ حکمت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدر گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان ، اسلامک جہاد یونین، 313بریگیڈ ، تحریک طالبان باجوڑ ، امر بالمعروف و نہی انلمنکر، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد ، یونائیٹڈبلوچ آرمی ، جئے سندھ متحدہ محاز ، جبکہ یو این ایس سی آر کے تحت رکھی گئی کئی تنظیموں میں جماع الدعو، الاختر ٹرسٹ شامل ہیں۔
حکومت نے 60 تنظیموں پر صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہائوس آف شریف
-
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی
-
راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی
-
7افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
-
’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘
-
رمضان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
-
10 روپے کا نوٹ ختم ؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
-
پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی
-
بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے، تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی
-
بھارتی کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ



















































