جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو دھمکیاں‘ دشمن کو منہ توڑ جواب‘ پاک بحریہ کے سربراہ نے کیا کہا ۔۔؟

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے اور ہمیں دھمکانے کی کوئی بھی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگی۔کراچی میں پاک بحریہ کی 105ویں مڈشپ مین اور 14ویں شارٹ کورس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین کے20،لیبیاکے10 اور سعودی عرب کے30 کیڈٹس پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے لیکن امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نا سمجھا جائے، پاکستان کو دھمکانے کی کوئی بھی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگی، ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستا ن امن سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے، ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے قومی سطح پر اتفاق رائے موجود ہے، پاک بحریہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، دہشت گردعناصر کے خلاف کارروائیوں میں پاک بحریہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…