اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن و کالم نویس نے حکمران جماعت کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا انکشاف کر دیا، تجزیہ نگار کے مطابق جس طرح متحدہ قومی موومنٹ میں پاک سرزمین پارٹی کو برآمد کیا گیا اسی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) میں سے عام عوام پارٹی نکلنے والی ہے۔اس پارٹی میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے کچھ افراد بھی نظر آئیں گے ، بظاہر نواز شریف مطمئن نظر آ رہے ہیں لیکن ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔