لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لندن کے دوران آصف علی زرداری کو نیا صدر بنانے کے حوالے سے ملک بھر میں جاری چہ مگوئیوں پر کہا ہے کہ اب نواز شریف کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی دولت کو ملک میں نہ لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اپوزیشن کو کمزور کرنے اور اپنے کالا دھن کو چھپانے کیلئے وہ آصف زرداری کو صدر بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یہ دائو بھی کھیل لیںلیکن انکا جانا ایک حقیقت بننے جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین کے پا نا مہ پر بیان اقتدار کے بد مست ہاتھی ان سے نا لاں ہے اور اب انہیں ہٹاکر نیا صدر لانا چا ہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کرپشن کو فروع نواز شریف کے دور سے ملا، ناقص پالیسیوں اور وسائل کی بے رحمانہ لوٹ مار سے قوم کا بچہ بچہ مقروض کر دیا لیکن اب مزید لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے قرضے معاف کرانے والے ہوں یا پا نا مہ زدہ حکمران سب کے احتساب کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو ملک پاکستان اور عوام اتنا ہی عزیز ہے تو اپنی دولت ملک واپس کیوں نہیں لاتا؟ کیوں آئی ایم ایف سے قرض لیکر بجلی مہنگی کی جا رہی ہے ؟اپنے پیسے کو پاکستان میںسرمایہ کاری کیلئے کیوں نہیں خرچ کیا جا سکتا ؟ کیا شریف خاندان کوملک صرف حکمرانی کیلئے موزرں لگتا ہے؟ صحافیوں سے بات چیت کے دوران قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ عملی طور پر عوام دوست نہ ہوا تو اجلاس کا بائی کاٹ کرینگے، عوام کے پاس جائیں گے اوراحتجاجی تحریک چلائیں گے ۔
نواز شریف، زرداری کو صدر بنانے کیلئے لندن گئے، دعویٰ نے ہلچل مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































