اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرداخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈی جی ایف آئی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اخبار میں مضمون چھپا جس میں یہ لکھا گیا کہ ایف آئی اے میں اصلاحات کی ضرورت ہے اورتحقیقاتی ادارے کا سارا نظام خراب ہو چکا ہے اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈی جی ایف آئی سے بازپرس کی اس دوران ڈی جی ایف آئی اے اور وزیر داخلہ کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی سے کہا کہ آپ نے ایسا تاثر دیا ہے کہ جیسے میں نے تین سال کوئی کام ہی نہیں کیا، ایف آئی اے ناکارہ ادارہ ہے اور اس میں مزید بہتری نہیں لائی گئی ۔ ڈی جی ایف آئی نے کہا کہ ادارے کو بہتر بنانے کی کوشش کی ، نیت ٹھیک تھی۔ اگر آپ کا مجھ پر اعتماد نہیں تو عہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔
چوہدری نثار اور حساس ادارے کے سربراہ میں تلخ کلامی،اصل وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں