جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

قبائلی علاقوں کی تین ایجنسیوں کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں میں واپسی مکمل ہو چکی ہے ، ممنون حسین

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے تین ایجنسیوں کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں میں واپسی مکمل ہو چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی کوششیں رنگ لائیں ہیں جس کی بدولت حالات معمول پر آ رہے ہیں۔صدر مملکت نے فاٹا کے افراد کی بے لوث قربانیوں اور خدمات کو سراہا او ر کہاکہ فاٹا کی بہتری کے لیے حکومت کی اصلاحاتی کمیٹی ترجیہی بنیادوں پر اپنا کام کر رہی ہے۔ فاٹا میں اصلاحات کے بعد حالات مزیدبہترہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی رائے کے بغیر کوئی آئینی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔صدر مملکت نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے دوران تباہ ہونے والے انفراسٹریکچر کی بحالی میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھے گی۔ تعلیمی اداروں کی بحالی، سڑکوں کانظام اور ہسپتالوں کی تعمیر حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ فاٹا کے نوجوانوں میں بے انتہا صلاحیتیں موجود ہیں۔ قبائلی نوجوانوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کر کے بڑے کارنامے انجام دئیے جا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر بھر پورتوجہ دی جانی چاہیے تاکہ وہ بھی قبائلی علاقوں کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے، اس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…