اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کیلئے 5روزہ نجی دورے پر (آج) اتوار کو برطانیہ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف (آج) اتوار کو نجی دورے پر برطانیہ جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف 27مئی تک برطانیہ میں قیام کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ بھی مکمل کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماء اور کابینہ کے اراکین بھی لندن میں پہنچیں گے۔