جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کاپارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر ’’خاص اعلان‘‘،تفصیلات اور نام سامنے آگئے

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں سے ٹی او آرز پر مذاکرات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کا اعلان کریں گے جس کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو اپوزیشن جماعتوں کے سوالوں کا جواب دینے کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ پانامہ لیکس کی تحقیقات بارے مجوزہ کمیشن کے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔ اس کمیٹی کے ممبران میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ خان، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان، اتحادی جماعتوں سے محمود خان اچکزئی، سینیٹر میر حاصل بزنجو اور اعجاز الحق شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومت کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے خط کا جو جواب دیا ہے اس کی روشنی میں اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیر کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم نواز شریف کو قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…