اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے ۔ جمعہ کو عمران خان کی آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنی کے بانی ہیں اور دوغلے پن کا ایوارڈ مسٹر خان کو جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ آف شور کمپنیز پر پانامہ پیپرز سامننے آنے کے بعد عمران خان کی جانب سے اس پر سب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی اپنی کمپنی بھی سامنے آگئی ۔