جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پانامہ لیکس معاملہ ، چیف جسٹس نے انکار کر دیا

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق حکومتی خط کو نا مکمل قرار دیدیا ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھیجی گئیں ٹرمز آف ریفرنس(ٹی او آرز) سے تحقیقات میں سالوں لگ جائیں گے اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی اور انفرادی،خاندانوں اورگروپوں کی فہرست فراہم کی جائیں تو سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور کر سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری قانون کو پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کرد یاہے ،جوابی خط میں چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک فریقین کے درمیان ٹی اوآرز طے نہیں ہو جاتے تب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے باقاعدہ قانون سازی کی ضرورت ہے ،بغیر قانون سازی کے جوڈیشل کمیشن کا قیام ناممکن ہے ، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی اوآرزحکومت کی طرف سے دیئے گئے ہیں ان کے مطابق تحقیقات میں سالوں لگ جائیں گے۔چیف جسٹس کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انفرادی،خاندانوں اورگروپوں کی فہرست دی جائے جن کے خلاف تحقیقات کرنی ہے،حکومت کی جانب سے بھیجی گئیں ٹی او آرز میں تحقیقات سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں،چیف جسٹس نے خط میں مزید کہا ہے کہ اگر فریقین متفقہ ٹی او آرز اور مناسب قانون سازی کی جائے تو عدالت جوڈیشل کمیشن کے قیام پر غور کریگی۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے 5 اپریل کو حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو خط لکھا گیا تھا کہ اس معاملہ پر کمیشن بنایا جائے تاہم اپوزیشن کی جانب حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے ٹی او آرز کو مسترد کرتے ہوئے شدید تنقید کی ۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…