جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن کا مسلسل پانچویں روز بھی قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن نے جمعہ کے روز بھی مسلسل پانچویں روز قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ پانامہ لیکس کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں ہی دیں ۔ وزیراعظم کی ایوان میں غیر حاضری پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک وزیراعظم ایوان میں حاضر نہیں ہوں گے جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن نوید قمر نے کہا کہ اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جب تک پانامہ لیکس کے حوالے سے عائد الزامات کا جواب وزیراعظم خود نہیں دینگے اس وقت تک اپوزیشن ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی اپوزیشن کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ کی توقیر کو برقرار رکھا جائے وزیراعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ملک کے اہم عہدہ تک پہنچے ہیں انہیں الزامات کا جواب ہی پارلیمنٹ میں دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ وزیراعظم سے سوالات اٹھانے کا حق رکھتی ہے اور وزیراعظم اپوزیشن کے سات سوالوں کے جوابات بھی پارلیمنٹ کے فورز پر دینے کی پابند ہے سوال کرنا ہررکن پارلیمنٹ کا استحقاق ہے نوید قمر نے اپوزیشن کے متفقہ فیصلہ کا اعلان سناتے ہی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی سردار ایاز صادق نے وزیر ریاض پیرزادہ اور برجیس طاہر کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کو ایوان میں واپس لانے پر آمادہ کریں لیکن اپوزیشن نے کارروائی کا حصہ بننے سے انکار کردیا اس موقع پر امجد خان نے کورم کی نشاندہی کردی کورم کم ہونے پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا تاہم ایک گھنٹہ کے بعد کورم پورا ہونے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا جس میں معمول کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی آداب و روایات سے ناواقف ہیں ، انہیں ایوان میں دیئے جانے والے بیان کی اہمیت کا علم ہی نہیں ، اب وزیر اعظم کے ایوان میں خطاب پر جرح کریں گے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، مسلم لیگ ق ، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک وزیراعظم ایوان میں نہیں آتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن احتجاج اور واک آؤٹ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…