جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے بالاخر بڑا اعتراف کرلیا

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے بالاخر بڑا اعتراف کرلیا، مے فیئر فلیٹ ان کی ملکیت ہیں جو انہوں نے سعودی عرب کی فیکٹری فروخت کر کے خریدے،پاناما لیکس پر اپوزیشن کے سوالنامہ پر حکومت نے جواب نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اپوزیشن کے سوالوں کا جواب حسنین نواز دے چکے ہیں ٗوزیر اعظم کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ٗوزیر اعظم کی آمدن ٗ جائیداد اور انکم ٹیکس اور گوشواروں میں موجود ہے ٗاپوزیشن قوم کا وقت ضائع کررہی ہے ٗ چوروں کا ٹولہ پاکستان میں ترقی کا راستہ روکنا چاہتا ہے ٗاعتزاز احسن کونسلر بھی نہیں بن سکتے ٗ اعتزازکا چورن بکنے والا نہیں ٗ اپوزیشن بتائے تحقیقات نیب یا سپریم کورٹ سے کرانی ہے ؟بدھ کو پریس کانفرنس کے دور ان اپوزیشن کے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ حسین نواز بتا چکے ہیں مے فیئر فلیٹ ان کی ملکیت ہیں جو انہوں نے سعودی عرب کی فیکٹری فروخت کر کے خریدے ٗ اعتزاز احسن کے دوسرے سوال میں الجھانے کی کوشش کی گئی۔ حسن نواز نے 1999 میں انٹرویو اور حسین کا بیان دونوں کی تائید کرتے ہیں ٗ تیسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کا التوفیق کیس میں نام نہیں تھا ٗ چوتھے سوال کا جواب دہتے ہوئے طلال چودھری نے کہا وزیراعظم نواز شریف کے نام پرکوئی آف شور کمپنی نہیں ٗ پانچویں سوال کے جواب میں کہا گیا وزیراعظم کی آمدن، جائیداد انکم ٹیکس اور گوشواروں میں موجود ہے جو گزشتہ سال فائل کیے گئے۔ چھٹا جواب تمام جائیداد اور ٹیکس ملکی قوانین کے مطابق دیئے گئے ٗساتویں جواب میں بتایا گیا ہر فیملی ممبر اور وزیراعظم نواز شریف نے قوانین کے مطابق ٹیکس دیئے اور ریکارڈ ہر متعلقہ محکموں میں موجود ہیں۔ اس موقع پر عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن قوم کا وقت ضائع کر رہی ہے۔ چوروں کا ٹولہ پاکستان میں ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے ٗ اعتزاز احسن کونسلر بھی نہیں بن سکتے ٗکرپشن میں اعتزاز احسن کی اہلیہ کا نام سرفہرست ہے ٗ انہوں نے مشرف کے دور میں غیر قانونی ایل این جی کوٹہ لیا ۔وزیراعظم کے آنے سے پہلے سوالناموں کا نیا پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا۔ اعتزاز احسن کا چورن بکنے والا نہیں ہے اور ان کا آگے کوئی سیاسی مستقبل نہیں عابد شیر علی نے کہاکہ میاں نواز شریف کا سفر ترقی کا سفر ہے۔ عوام عمران خان کی باتوں پر یقین نہیں کرتے۔ عابد شیر علی نے اپوزیشن کوتخریب کار،سیاسی بھیڑیئے قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہربات پارلیمنٹ میں کرینگے اپوزیشن حقائق کو مسخ کرنا چاہتی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ آج عمران نے ایک نئی قلا بازی کھائی ہے رات کو ان کے کان میں کوئی پھونک مار کر جاتا ہے ٗ اب کمیشن کے بجائے عمران نے نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات میں عبدالعلیم خان ،بہنوں ، فیصل واوڈا کی انکوائری ہو گی تو اب فارنزک آڈٹ بھول گئے ہیں؟۔ جہانگیر ترین معصوم سا چہرہ بنا کر کہتے ہیں بچوں کی کمپنیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات لگا کر ترقی کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے ٹی او آرز سے بھی بھاگ گئی ہے ہم بھاگنے نہیں دینگے۔دانیال عزیز نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ کیا نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے؟ بتایا جائے کہ ٹی او آرز سے کرپشن ، کک بیکس، قرضہ معاف کرانے ولوں کے نام کیوں نکالے گئے ۔اپوزیشن اس بات کا بھی جواب دے کہ اسمبلی کمیٹی ، شعیب سڈل ، جوڈیشل کمیشن اور آج نیب ٹیم کا اعلان کیوں کیا گیا ؟۔ انہوں نے سوال کیا کہ پرویز الٰہی 2013ء سے کرپشن میں فرسٹ آئے ، کیا انہوں نے ایوان میں جواب دیا ؟انہوں نے اپوزیشن سے اس بات کا بھی جواب طلب کیا کہ 1999ء کو ہدف کیوں رکھا گیا؟ اپوزیشن سے ایک اور سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کیا اپوزیشن کو سپریم کورٹ پر بھی اعتماد نہیں ہے ؟دانیال عزیز نے اپوزیشن کے سامنے سوال رکھا کہ حکومت کو بتایا جائے تحقیقات نیب سے کروانا چاہتے ہیں یا سپریم کورٹ سے ؟عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان کو سپیکر قومی اسمبلی کی بد دعالگی ہے وہ سڑکوں پر رل رہے ہیں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ اعتراز احسن کیا ان 7سوالوں پر اترتے ہیں جو انہوں نے وزیراعظم سے کیے ہیں؟انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بتائیں کہ ایل این جی کا کوٹہ کیسے لیا گیا اور اس سے کتنے پیسے بنائے گئے ،پی ٹی آئی رہنما علیم خان جھوٹے ہیں انہوں نے 29لاکھ روپے کے 5اپارٹمنٹ لندن میں ظاہر کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…