جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کوایجنٹ کی ضرورت نہیں،عمران خان کاپشاورمیں جلسہ سے خطاب

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کوایجنٹ کی ضرورت نہیں،خدانخواستہ اگر کہیں غیرمسلم بھی وزیراعظم بن گئے تومولانا انکے ساتھ وزیرہونگے،اکرم خان درانی آپ کیسے خیبرپختونخواحکومت کوگھیراؤ گے،میاں صاحب نے قوم سے ٹیکس کاپیسہ اکٹھا کرکے لندن میں جائیدادیں خریدی،،کرپٹ لیڈروں نے ملک کوتباہ کردیا۔پشاورنادرن بائی پاس پرمنعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ اکرم خان درانی کہتے ہیں کہ میاں صاحب حکم کرے تومیں خیبرپختونخواحکومت کوگرادونگا،میں دیکھتا ہوں کہ کیسے حکومت کراتے ہیں،مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں،اکرم خان درانی میں توایک گناہ گار آدمی ہو لیکن آپ لوگوں سے بہتر ہوں،مولانا فضل کہتے ہیں کہ میں یہودیوں کوایجنٹ ہوں،،مولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ایجنٹ کی ضرورت نہیں۔مولانا جنرل مشرف سے ملاہوا تھا ،پھر آصف ز رداری کے ساتھ مل گیا اورجب نوازشریف آگیا توان کے ساتھ بھی ملا ہے ،اگر خدانخواستہ یہودی وزیراعظم بن گیا توان کے ساتھ بھی وزیرہونگے۔کپتان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کونیا خیبرپختونخوا نظر نہیں آرہا ہے،ایک سڑک بننے سے ترقی نہیں ہوتی،لوگوں کوروزگار دیں ،انکی مدد کریں ،سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی،نوجوان پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں ،20سال سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے،آج پوری قوم کے سامنے آگیا۔میاں صاحب ادھر ادھردوروں کی بجائے الزامات کاجواب دیں،نوازشریف نے اپوزیشن سمیت تمام کوقابو کرلیا ہے سوائے عمران کے،، انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان خیبرپختونخوا سے شروع ہوچکا ہے،میاں صاحب آپ غلط جگہ نیا خیبرپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لیڈرقو م کوتباہ کردیتا ہے ،جب لیڈر خود چورہوتونیب کوکیسے کام کرنے دیں گے، ان کرپٹ لیڈروں نے پولیس اورعدلیہ کوبھی تباہ کردیا ۔عمران نے اپنے خطاب کہا کہ مجھے خیبرپختونخوا پولیس پر فخر ہے،چوبیس گھنٹوں میں بونیر میں ملزمان کوپکڑالیا،ایبٹ آباد واقعے میں ملوث لوگوں کوبھی گرفتارکیاگیا ہے،ہماری پولیس مثال بن چکی ہے ،پنجاب میں پولیس کوتباہ کیاگیا،پنجاب کے پولیس کوبھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے تمام اداروں کوتباہ کردیا ہے،چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کی بولی لگ گئی تھیں،مولانا جیسے لوگ کرپشن کوبچاتے ہیں،اب ٹونٹی ٹونٹی میچ ہونیو الا ہے ،ایک کپتان آپ لوگوں کاہے اورایک میاں صاحب ،میاں صاحب اپنی امپائرکھڑاکرکے بھی نہیں جیت سکتے،نوازشریف نے سب کوقابو کیا ہے ،سوا عمرا ن خان کے ،نوازشریف نے اپنے بچوں کے نام پر لندن میں اربوں روپے کے جائیدادخریدی ہے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ میں صرف ایک لیڈر قائداعظم محمدعلی جناح کومانتا ہوں جوحقیقت میں لیڈر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…