پشاور(نیوزڈیسک)ماڈل کے ساتھ بدسلوکی،مقصد پورا ہوگیا! تحریک انصاف کے ترجمان کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ کے دوران وہی ہوا جس کا ڈر تھا،تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں بات حد سے آگے نکل گئی!جلسے میں شرکت کے لئے آنے والی ماڈل عینی خان جلسے کے شرکاءکے بیچ میں پھنس گئی اورپھر جو ماڈل کے ساتھ ہوا وہ بیان سے باہر ہے،پشتو ماڈل نے قندیل بلوچ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی جو انہیں بھاری پڑ گیا ،ماڈل نے پولیس پر الزام عائد کردیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل عینی خان نے کہا کہ کارکن میرے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے او رپولیس دیکھتی تماشا دیکھتی رہی ۔ماڈل کے ساتھ بدسلوکی پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماڈل کو جلسے میں بھیجنے کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوگیا جس قسم کے کپڑے عینی خان نے پہنے ہوئے تھے خیبر پختونخوا کی خواتین اس طرح کے کپڑے پہن کر جلسوں میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتیں،انہوں نے اس واقعہ کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی سازش رچائی گئی ہے اور ماڈل عینی خان کو باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جلسے میں بھیجاگیا تھا ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے واقعہ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔