جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی ، 2 کمرے اور فرنیچر جل کر خاکستر،ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ رہا

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 2 کمرے اور ان میں رکھا فرنیچر مکمل طور پر جل گیا،عدالت عظمیٰ کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ رہا، تحقیقات کے بعد آگ لگنے کی ذمہ داری چوہوں پر عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساڑھے 3بجے سپریم کورٹ کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کمروں میں رکھا تمام فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔سپریم کورٹ کے سیکیورٹی حکام کے مطابق آگ سپریم کورٹ بار کے کانفرنس روم اور لائبریری کے سامنے والے کمرے میں لگی ،خوش قسمتی سے سپریم کورٹ کا تمام ریکارڈ محفوظ رہا۔دوسری طرف فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا جب کہ سپریم کورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے،تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ بار میں آگ لگنے کے واقعہ کی ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی گئی اور کہا گیا ہے کہ چوہوں کی وجہ سے عمارت کی وائرنگ متاثر ہوئی تھی،چوہوں کو پکڑنے کیلئے پاکستان ورکرز ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا اس کے علاوہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے چوہے دان بھی منگوا لئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…