جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’یہ آدمی تو سیدھا مقدس زمین سے آیا ہے ‘‘مریم نواز عمران خان پر غضبناک،بہت کچھ کہہ دیا

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خان صاحب الزام لگانے سے پہلے کچھ تو سوچ لیں، آپ ابھی مقدس زمین سے واپس آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کئے جانے والے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی ٹوئیٹ میں کیا ۔اپنے ٹوئیٹر پیٖغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’ٹھیک ہے! اب مری میں واقع سرکاری گھر بھی شریف خاندان کی ملکیت ہو گیا‘‘ ۔یہ آدمی تو سیدھا مقدس زمین سے آیا ہے ‘‘۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک پیغام شیئر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم کے خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ یہ بہت شرمناک بات ہے کہ حکومت نے سارک کانفرنس کی آڑ میں شریف خاندان کے مری میں واقع نجی گھر کی تزئین و آرائش کیلئے 43کڑوڑ روپے کی منظوری دی ‘‘۔ مریم نواز نے ازراہ تفنن اپنی پیٖغام کے آخر میں ’’برا مت سنو ‘‘کا ایموجی بھی شیئر کیا۔ دوسری جانب مریم نواز نے عالمی مدرز ڈے کے حوالے سے میاں محمد بخش صاحب کے پنجابی شعر بھی شیئر کئے ۔مریم نوازنے لکھا کہ ’’باپ سراں دے تاج محمد، تے ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ جبکہ ایک اورپیغام میں لکھا کہ ’’ ہر اک شے بازاروں لبھدی، تے نئی لبھدیاں نے ماواں‘‘ ۔مریم نواز نے اپنے ٹوئیڑپیغامات کے ساتھ اپنی فیملی کیساتھ خوش خرم تصاویر بھی شیئرکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…