جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلی سندھ کی سماجی رہنما خرم ذکی کے قتل کی مذمت، رپورٹ طلب کرنے کا حکم

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سماجی رہنما خرم ذکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اللہ ڈینو (اے ڈی) خواجہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ سیکورٹی خدشات کے تحت وزیر اعلیٰ ہاﺅس جانے والے راستے کنٹیرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں ۔خرم ذکی کو گزشتہ رات نارتھ کراچی سیکٹر 11B میں ہوٹل کے باہر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا، جبکہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں خرم ذکی کا عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جہاں سے ان کی میت انچولی منتقل کی گئی۔وزیراعلی سندھ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی خرم ذکی کے قتل کا نوٹس لیا اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہر سے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔دوسری جانب رات 12 بجے قتل ہونے والے خرم ذکی کی ہلاکت کا مقدمہ فوری طور پر درج نہ ہو سکا۔خیال رہے کہ خرم ذکی کا شمار سول سوسائٹی کے سرگرم رہنماو¿ں میں ہوتا تھا اور وہ ماضی میں صحافت کے پیشے سے بھی منسلک رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ لیٹ اَس بلڈ پاکستان (Let US Build Pakistan) کے سوشل میڈیا پیج کو چلا رہے تھے۔خرم ذکی کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے مطابق وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں انفوٹینمنٹ اور مذہبی پروگرامات سے منسلک تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ خرم ذکی کی ویب سائٹ لوب پاک ڈاٹ کام پاکستان میں بلاک ہے۔واضح رہے کہ خرم ذکی سول سوسائٹی کے رہنما جبران ناصر کے ساتھ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مظاہروں میں بھی شریک رہے تھے۔سماجی رہنما خرم ذکی کی نماز جنازہ وزیراعلی ہاوس کے باہر ادا کی جائے گی۔انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر وزیراعلی سندھ کی جانب جانے والے راستے بند کر دیئے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستہ فراہم کردیا گیا۔مقتول کی نماز جنازہ دوپہر تین بجے وزیراعلی ہاوس کے باہر ادا کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…