راولپنڈی (نیوز ڈیسک )قبائلی علاقہ جات میں کام مکمل کرنے کے بعد جنرل راحیل کی نظریں ایک اور اہم کام پر،احکامات جاری،آپریشنز کے لئے مقامی اور صوبائی قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا جائیگا ،پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے شوال میں کامیاب آپریشن کی تکمیل فوجیوں ٗ فرنٹیئر کور اور رینجرز کی قربانیوں کو سراہا ۔پیر کو راولپنڈی میں کور کمانڈر ز کانفرنس سے اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیکر پاکستان کو ایک محفوظ جگہ بنا دیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرز کے اجلاس کو اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔شرکاء نے آپریشن تیاریوں ٗ تربیتی اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کے منظم منصوبہ بندی پربھی غور کیا گیا۔بیان کے مطابق آپریشنز کے لئے مقامی اور صوبائی قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا جائیگا ۔