راولپنڈ(نیوزڈیسک) انتہائی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ،آرمی چیف نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کاحکم جاری کردیا-چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کے علاوہ انکے سہولت کاروں اور سلیپرز سیلز کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے ، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیر کو شوال کا دورہ کیا اور وہاں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کے آخری مرحلے پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے دہشتگردوں کو پاک افغان سرحد کے قریب انکی آخری پناہ گاہوں سے نکالنے میں مصروف فوجیوں کے ساتھ پورا دن گزارا ۔ آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈر کی جانب سے اب تک حاصل ہونیوالی آپریشنل کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے سربراہ کو بتایا گیا کہ فروری 2016 ء میں آپریشن کے آخری مرحلے کے آغاز سے اب تک 800 مربع کلو میٹر سے زیادہ کا علاقہ محفوظ بنا لیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ شوال آپریشن کی کامیابی کو سراہتے ہوتے آرمی چیف نے اپنے اہداف کے حصول کیلئے فوجیوں کی غیر معمولی کامیابیوں، حوصلے ، عزم اور قربانیوں کو سراہا ۔ انہوں نے زور دیا کہ آپریشن کے دوران حاصل کی جانیوالی کامیابیوں کو مستحکم بنایا جائے اور اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا کر عارضی بے گھر افراد کو واپس انکے علاقوں میں آباد کیا جائے ۔ دہشتگردوں اور فاٹا سے باہر موجود انکے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے ہدایت کی فوری طور پر وسیع پیمانے پر آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے اور فاٹا سے باہر کے علاقوں میں موجود انکے سلیپرز سیلز اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ افسروں اور جوانوں سے وادی شمال میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی جانیوالی قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
انتہائی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ،آرمی چیف نے حکم جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































